حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای نے ایک پیغام میں، عراق کے شہر نجف اشرف میں مرجع عالی قدر آیت اللہ شیخ اسحاق فیاض (طاب ثراہ) کے انتقال پر، تعزیت پیش کی اور ان کی علمی، درسی اور تبلیغی خدمات کی قدردانی کرتے ہوئے، اس نقصان پر نجف اشرف کے حوزہ علمیہ، ان کے مقلدوں اور عقیدتمندوں، ملت افغانستان اور ان کے گھر والوں کی خدمت میں تعزیت پیش کی۔
رہبر انقلاب اسلامی کا تعزیتی پیغام اس طرح ہے:
بسمالله الرّحمن الرّحیم
انا لله و انا الیه راجعون
مرجع عالی قدر آیت اللہ حاج شیخ اسحاق فیاض (طاب ثراہ) کے انتقال کی خبر سے بہت افسوس ہوا اور اس خبر سے حوزہ علمیہ بالخصوص نجف اشرف کا حوزہ سوگوار ہے۔
نجف اشرف کے مقدس حوزہ میں برسوں ان کی موجودگی اور مرحوم آيت اللہ سید ابو القاسم خویی (رح) جیسی وہاں کی بڑی ہستیوں سے ان کا کسب فیض کرنا، شاگردوں کی تربیت، کتابوں کی تصنیف، اس حوزہ کی علمی پیشرفت پر عبور، مؤمنین اور مقلدین کے درمیان تبلیغ، اس فقیہ کی خدمات کا ایسا حصہ ہے جسے بھلایا نہیں جا سکتا اور اس کے صالح اثرات باقی رہیں گے ان شاء اللہ۔
اس دردناک نقصان پر، میں، نجف اشرف اور مرحوم مرجع کے سبھی مقلدین اور عقیدتمندوں بالخصوص استقامت دکھانے والی ملت افغانستان، ان کے معزز خاندان کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ سے ان سعادتمند مرحوم کے درجات کی بلندی، اولیاء خدا کے ساتھ محشور ہونے اور گھر والوں کے لئے صبر جمیل اور بے انتہاء اجر کی دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبی حسینی خامنہ ای
11 جون 2026









آپ کا تبصرہ